ابنا: انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیوں سے ملت ایران کے عزم و ارادے میں کوئي خلل نہیں آیا ہے اور اس کا ثبوت جون کے صدارتی انتخابات ہیں جن میں ملت ایران نے بھرپور شرکت کی تھی۔ انہوں نے علاقے کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مصر کے حالات سے یہ واضح ہوجاتا ہےکہ امریکہ پر کبھی بھی اعتماد نہیں کیا جاسکتا اور اگر مصر کا انقلاب امریکہ اور علاقائي اتحادیوں پر بھروسہ کرنے کےبجائے ایران کے تجربے سے استفادہ کرتا تو آج ملت مصر کواتنا نقصان نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ اور صیہونی حکومت کی اسٹراٹیجی مسلمانوں کوآپس میں لڑاناہے۔
.......
/169